2

حضرت علی وہ ہستی ہیں جنہیں حضورۖ نے اپنا بھائی کہا

جڑانوالہ (نامہ نگار) جامع رضویہ تعلیم القرآن جامع مسجد بلال محمد علی پارک جڑانوالہ میں مولا کائنات شیر خدا حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے حوالہ سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ناظم اعلی تحریک اہلسنت پاکستان پیر طریقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی نے کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے صدر محفل ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی نے کہا کہ حضرت علی شیر خدا کی وہ ہستی ہے جنہیں حضورۖ نے اپنا بھائی کہا اور اپنی بیٹی عطا فرما کے اپنے داماد ہونے کا بھی شرف بخشا نبی اکرم رحمت دو عالمۖ نے خود فرمایا میں علم کا شہر ہوں اور علی اسکا دروازہ ہے پتا چلا کہ اگر علم لینا ہے علم کے حصول کیلئے مولا کائنات کی نسبت اور تعلق ضروری ہے،جناب مولا علی کا علم کتابی یا کسبی نہیں ہے بلکہ وہ نگاہ مصطفی ۖ سے ملنے والا علم ہے حضرت علی خود فرماتے ہیں کہ جب سے سرکار دو عالمۖ نے مجھے دعا اور نگاہ سے علم دیا ہے اس کے بعد سے مجھے کبھی بھی فیصلہ کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی آپ کو دور خلافت میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن آپ نے حکمت عملی اور اپنی خوب فہم و فراست کے ساتھ مسلمانوں کی رہنمائی کا حق ادا کیا ہر طرح کی مشکلات کا خندہ پیشانی سے سامنا کیا اور امت مسلمہ کی بہتری کیلئے اپنا بہترین عملی کردار پیش کیا اگر آج کے حکمران بھی خلفائے راشدین کی تقلید کر لیں تو امت مسلمہ خوش حال بھی ہو سکتی ہے اور موجودہ مشکلات سے بھی نکل سکتی ہے ۔ تقریب میں مدرس ادارہ ہذا علامہ شہباز حسین چشتی امیرجماعت اہلسنت جڑانوالہ،مولانا غلام مرتضی، قاری محمد ارشد،قاری وسیم جاوید ، مولانا کاشف رضوی،حافظ شہباز اختر، محمد حافظ سعید رضوی،حافظ وقار حافظ شبیر رضوی،قاری شاھد اقبال، مجاہد کامران اور محمد ریحان کے علاوہ بے شمار لوگوں نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں