حضرت علی کا دور خلافت حکمرانوں کیلئے بہترین نمونہ ہے

اواگت (نامہ نگار) جامع مسجد غفاریہ مرکز روح الاسلام برانچ مائی مستانی مکوآنہ فیصل آباد میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف بسلسلہ جشن ولادت علی المرتضی ہوئی جس میں خلیفہ مجاز حکیم محمد حبیب طاہری نقشبندی نے خطاب میں کہا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا دور خلافت مسلم حکمرانو ں کے لیے ہدایت و رہنمائی کا بہترین نمونہ ہے آپ رضی اللہ عنہ کے اقوال و فرمودات ہر خاص و عام کے لیے مشعل راہ ہیں امت مسلمہ کو دینی واخلاقی معاشرتی اور سیاسی تربیت کے لیے ہے اس موقع پر جماعت اصلاح المسلمین روحانی طلبہ جماعت کے عہدے داروں نے شرکت کی قاری منشا طاہری محمد رمضان دانش طاہری عبدلاقیوم طاہر ی ارشاد طاہری عمران طاہری اشرف طاہری محسن طاہری بنیا طاہری شہر یار طاہری ناصر طاہری نے اور لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور خلیفہ مجاز فیاض علی طاہری نے خصوصی شرکت کی مرشد کریم حق محبوب سجن سائیں کا پیغام پہنچایا اور روحانی طلبہ جماعت برانچ مائی مستانی کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں