حضرت علی کا دور خلافت مسلم حکمرانوں کیلئے مینار نور ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 109 چوہدری عامر حیات سندھو نائب صدر پی پی پی ڈسٹر کٹ فیصل آباد میاں کاشف کامران نے کہاکہ مولائے کائنات حضرت علی کا دورخلافت مسلم حکمرانوں کے لیے مینارہ نور ہے بڑھ کے خیبر سے ہے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو جشن مولود کعبہ کی خوشیاں مبارک ہوںاگر امت مسلمہ کے حکمران مولائے کائنات حضرت علی شیرخدا کی سیرت مبارکہ کو اپنی حکمرانی اور عوام کی بہتری کیلئے مشعل راہ بنا لیں تو آج بھی ذلت و رسوائی اور درپیش بدترین معاشی بحرانوں سے بچ سکتے ہیں ۔خانہ کعبہ میں پیدائش کے بعد جب آپ رضی اللہ عنہ نے آنکھ کھولی تو پہلی نظر جمال مصطفیۖ پر پڑی ان خیالات کا اظہارپیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 109 چوہدری عامر حیات سندھو نائب صدر پی پی پی ڈسٹر کٹ فیصل آباد میاں کاشف کامران نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے جشن حضرت علی کے یوم ولادت کے سلسلہ میں اپنے ڈیرہ پر ” مولا کائنات حضرت علی شیر خدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا ہمارے رسول پاک ۖ نے فرمایا کہ علی مجھ سے ہے میں علی سے ہوں کیا شان ہے سیدنا حید کرار کی حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمات تاریخ اسلام کا ناقابل فراموش باب ہیں ۔ آپ رضی اللہ عنہ بیک وقت صحابی رسول، اہل بیت اور خلفائے راشدین میں شامل ہیں یہ اعزاز کسی اور کو حاصل نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں