حضرت علی کی تعلیمات مشعل راہ ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حضرت امام علی کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اور دنیا و آخرت میں کا میابی کا نمونہ ہیں، حضرت علی کی آمد کی خوشیاں منانا ان سے محبت کا ظہار ہے جو کہ اہل بیت سے محبت کے مترادف ہے۔ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران ناظم آباد نوشاہی چوک کے جنرل سیکرٹری مہر محمد نعیم نے ناظم بوہڑ والا چوک میں جشن مولود کعبہ کی تقریب میں کیک کاٹنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر مسلم لیگی رہنما چوہدری کاشف گجر’ ڈاکٹر ماجد’ میاں علی’ احسن علی’ محمد عامر شہزاد’ کرامت بٹ’ شہباز ملنگ’ حذیفہ’ احسن رحمانی’ نعیم جٹ’ رانا عثمان’ بلال ‘ رانا شانی’ میاں حیدر’ رانا شہباز ودیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ چوہدری کاشف گجر کا کہنا تھا کہ حضرت علی کا ذکر عبادت اور ان سے محبت جان ایمان ہے۔ دین سے دوری کی وجہ سے آج ہم شدید مصائب ومشکلات کا شکار ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ مغربی تہذیب ہے، مغربی تہذیب سے ہمیں چھٹکارہ حاصل کرنا چاہیے۔ اختتام پر ملک وقوم کے سلامتی ‘خوش حالی’ استحکام ‘امن وامان کے قیام کیلئے خصوصی دعا اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں