حضرت علی کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا چاہیے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فاتح خیبرمولاکائنات حضرت سیدنا علی المرتضی علیہ السلام کایوم ولادت آج 13رجب کوانتہائی عقیدت و احترام سے منایاجارہا ہے پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے ولادت مولا علی المرتضی کے موقع پر اپنے بیان میں کہاہے کہ مولا علی المرتضی علیہ السلام کی شجاعت وبہادری کے کارنامے تاریخ اسلام کے ماتھے کاجھومرہیں جوکہ رہتی دنیاتک قائم رہیں گے۔آج بھی حالات کاتقاضاہے کہ یہودو نصاری واسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے امت مسلمہ قوت حیدری کواپنارہنمابنالے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں