83

حضرت غوث اعظم کے اوصاف روشن اوردرخشاں ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما صاحبزادہ قاری عبدالحق جلالی نے کہاکہ حضرت غوث اعظم شہنشاہ بغداد رحمتہ اللہ علیہ کے اوصاف روشن اور درخشاں ہیں۔علم وعمل ،زہدوتقوی ، ریاضت، مجاہدات اور حال و قال میں حضور غوث پاک رحمتہ اللہ علیہ اپنا ثانی نہیں رکھتے آپ رحمتہ اللہ علیہ اپنے ہم عصر اور بعد میں آنیوالے تمام اولیاء کرام کے لیے حُصولِ ولایت اور فیض کا وسیلہ کبرٰی اور واسطہ عظمٰی ہیں۔آپ رحمتہ اللہ علیہ دنیائے ولایت کے شہنشاہ مانے جاتے ہیں۔کوئی ولی اُس وقت تک ولی نہیں بن سکتا جب تک سرکا ر غوث اعظم رحمتہ اللہ علیہ کے قدم مبارک کی مُہر اس کے کندھے پر ثبت نہ ہو جائے۔ولایت کا فیضان اول سے ابد تک حضرت غوث اعظم رحمتہ اللہ علیہ کے دستِ مبارک سے تقسیم ہو رہا ہے۔آپ رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات میں صداقت کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔جو شخص حقیقی فلاح چاہتاہے وہ شیخ عبدالقادر رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات پر عمل پیر ا ہو۔سیدنا عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ نے درس وتدریس سے خانقائے عالیہ کو سجا کر عالمِ روحانیت سے وابستہ افراد کو سبق دیا کہ علم کا حصول اور فروغ جب تک درگاہوں سے میسر ہوتا رہے گا امن ومحبت کے دیپ روشن ہوتے رہیں گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں