حضرت مادھو لال حسین کے عرس پردیسی کشتیوں کے مقابلے

لاہور (سپورٹس نیوز) صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم عرف کالا پہلوان نے انعقاد کیا،میلہ چراغاں پر شالامار باغ میں آئے زائرین نے دیسی کشتیاں دیکھیں،مہراکرم عرف کالا پہلوان نے ہر کشتی کے فاتح پہلوان کو نقد انعام سے نوازا۔ دیسی کشتی کے مقابلوں میں نواز پہلوان،طاہر ببا پہلوان،جہاں خان ،خلیفہ مٹھو ، سونا چاندی، مہر وقاص ،مہر شہزاد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم عرف کالا پہلوان نے مقابلوں کی نگرانی کی،سخی پہلوان ،پپو پہلوان ، نواز پہلوان ،ہیرا پہلوان نے اپنی کشتیاں جیت لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں