حضور اکرم ۖ کی ذات اقدس کائنات کی سب سے بڑی نعمت ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)حضوراکرم ۖ کی ولادت پوری عالم انسانیت کے لیے قابل فخر ہے۔ حضور اکرم ۖ کی ذات مبارکہ کائنات کی سب سے بڑی نعمت ہے۔ خالق کائنات نے آپ ۖ کو عالمین کے لیے رحمت قرار دیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام انبیاء کے سردار ہیں’ ان خیالات کا اظہار الحاج اسلم بھلی نے گول کریانہ کارخانہ بازار میں جشن عید میلاد النبیۖ کے جلوسوں کا مذہبی جوش و خروش کے ساتھ استقبال کرنے کے موقع پر کیا’ اس موقع زبیربھلی’ عمیر بھلی’ شیخ آصف’ حاجی عابد’ شیخ فاضل’ عبدالرحمن’ آفتاب بٹ کے علاوہ سپریم انجمن تاجران کے عہدیداران بھی موجود تھے’ انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بناکر بھیجا گیا ہے۔ حضور نبی کریم کے ساتھ اپنی جان، اولاد اور مال سے زیادہ محبت کئے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا۔امت مسلمہ کی فلاح کا انحصار اسوہ رسولۖ کو اپنانے میں ہے۔ پیغمبر اسلام کا اسوہ حسنہ زندگی سنوارنے کا بے مثال نمونہ ہے۔ خود کو اسوہ رسولۖ کے تابع کرنا حب رسولۖ کا لازمی تقاضا ہے’ ہمیں اپنی زندگیاں آپۖ کی تعلیمات کے مطابق بسرکریں اورہمارے عمل وکردارسے غلامی مصطفیۖ کی جھلک نظرآنی چاہیے۔نبی کریم ۖ کو اللہ پاک نے رحمت العالمین بنایا ۔آقائے دو عالم کی آمد سے کفر کے اندھیروں کا خاتمہ ہوا اور آج وقت کا تقاضا ہے کہ ہم نبی آخرالزماںۖ کی پیروی کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو اسوہ حسنہ کے مطابق ڈھالیں ‘ نبی کریمۖ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم سیرت مبارکہ ۖپر صدق دل سے عمل پیرا ہو کر آپس میں اتحاد واتفاق اوررواداری کی فضاء قائم رکھیں’ نبی کریمۖ تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے اورآپۖ کی تعلیمات پر صدق دل سے عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اورآخرت میں کامیابی یقینی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کو نبی کریمۖ کے اسوہ حسنہ کے مطابق گزارناچاہیے’ اس موقع پر الحاج اسلم بھلی کی طرف سے لوگوں میںلنگر اور ناشتے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں