23

حضور نبی کریمۖ کی شفاعت کا ذریعہ عقیدہ ختم نبوت ہے

چنیوٹ (نامہ نگار)ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگر میں مقررین ختم نبوت کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہو ئے کہاہے کہ کتاب اللہ کا علم،علم حقیقی ہے۔عمل علم کا اظہار ہے اور علم اور عمل کی پاوراخلاق ہے قرآن پاک حضور نبی کریم ۖ کے قلب پر نازل ہوا جس کی حفاظت اللہ پاک نے اپنے ذمہ لی ہوئی ہے۔صحابہ کرام ہمارے محسن ہیں جن کے ذریعے علم دین محفوظ راستوں سے ہوتاہوا ہم تک پہنچا۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم قرآن وحدیث کی تشریح تھے جوبات حضور پاک ۖ سے اخذ کرتے تھے وہ اپنے سینوں میں محفوظ کرلیتے تھے۔انہوں نے کہاکہ اس مادہ پرستی کے دور میں ایک سنت کو زندہ کرنے کا ثواب سوشہیدوں کے ثواب کے برابرہے،اپنی زندگیوں کواسوہ رسولۖ کے مطابق ڈھال لیں،صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اپنی زندگیوں کو سیرت نبی کریم ۖ کے مطابق بنا کر پوری کائنات کے مسلمانوں کے لیے آئیڈیل بن گئے،اللہ پا ک نے اپنے محبوب ۖ کو پاکیزہ جماعت عطاکی تھی۔ عقیدہ ختم نبوت وحدت امت کی ضمانت ہے۔حضو رنبی کریم ۖ کی ذات اقدس نے تما م امت کو ایک اکائی بنا دیا۔انہوں نے کہاکہ فتنے ہمارے ایمان کا ٹسٹ ہوتے ہیں، ان فتنوں سے بچنے کے لیے اپنے اللہ کی پناہ مانگا کریں، اورمراقبہ کریں کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کی دعوت کو عام کریں اسی میں ہماری نجات ہے قبرمیں بھی منکر نکیر عقیدہ ختم نبوت کا ہم سے سوال کریں حضور نبی کریم ۖ کی شفاعت کا ذریعہ عقیدہ ختم نبوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں