حضور نبی کریم ۖ کی آمد سے دکھی دلوں کو قرار مل گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حضرت محمد مصطفیۖ کی ولادت باسعادت کا دن پوری امت مسلمہ کیے لیے عید کی خوشی سے بھی زیادہ محترم و مقدس ہے’ آپۖ کی دنیا میں تشریف آوری کی خوشی منانا دنیا و اخرت کی کامیابی ہے سب سے بڑھ کر آپۖ کی سیرت مبارکہ کو اپنی زندگی کا مقصد حیات بنانا بھی ہماری اولین ذمہ داری ہونی چاہئے’ ان خیالات کا اظہار سابق وزیرمملکت پانی وبجلی چوہدری عابد شیرعلی نے سابق ڈپٹی میئر ملک اکبر غوری کی رہائش گاہ پر منعقدہ جشن عید میلاد النبیۖ کی تقریب کے شرکاء سے کیا’ اس موقع پر رانا شہباز’ روحیل غوری’ اویس انصاری’ رانا خالد’ فرید اللہ خٹک’ میاں اویس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن اور ہر مکتبہ فکر کے لوگ موجود تھے’ چوہدری عابد شیرعلی نے کہا کہ آپۖ کی آمد سے جہالت کے اندھیر ے چھٹ گئے ‘ بلا شبہ نبی رحمت ۖ کی ولادت مبارکہ سے دکھی دلوں کو قرار مل گیا اور جہالت میں ڈوبی انسانیت کو جینے کا حقیقی شعور مل گیا’ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے’ اکبر غوری کی طرف سے جشن عید میلاد النبیۖ کی پرنور تقریب کا انعقاد کرنا احسن اقدام ہے جس کیلئے میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں’چوہدری عابد شیرعلی نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دنیا میں رہنے کا جو طریقہ ہمیں بتایا ہے اس سے نفرتوں سے پاک باہمی اتحاد ،بھائی چارے،یگانگت،رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی پر مشتمل معاشرے کی تشکیل ممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو رہنما اصول ہمیں دیئے ہیں ان پر عمل پیرا ہونے سے ہماری دنیا و آخرت کی بھلائی ممکن ہے ‘ اس موقع پر میزبان سابق ڈپٹی میئر محمد اکبر غوری نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا’ آخر میں چوہدری عابد شیرعلی اور اکبر غوری نے تقریب میں موجود لوگوں کے ساتھ مل کر حضور نبی کریمۖ کی ولادت کی خوشی میں کیک کاٹا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں