49

حفظ القرآن کا طالب علم گاؤں عبداللہ پورکولرسے مل گیا

صفدرآباد(نامہ نگار)مدرسہ جامعہ خا لقیہ رضویہ صفدرآباد سے لا پتا ہونے والا حفظ القرآن کا طالب علم نواحی گائوں عبد اللہ پور کولر کے قریب جھبراں سے مل گیا۔اطلاعات کے مطابق جامعہ خا لقیہ رضویہ میں زیر تعلیم حفظ القرآن کا طالب علم رحمان ولد منور گجرسکنہ ڈھاباں کلاں چک نمبر 13 آر بی تحصیل صفدرآباد گزشتہ چند روز سے مدرسہ سے لا پتا ہو گیا تھا جس کاکل ڈراپ سین ہو گیا ۔طالب علم مدرسہ سے بھاگ کر خود ہی چلا گیا تھا اور اس نے اپنے گھر والون کو بھی اطلاع نہ دی تھی۔مدرسہ کی انتظامیہ نے طالب علم کے گھر والوں سے رابطہ کیا اور صورت حال سے آگاہ کیا ۔الٹا مدرسہ انتظامیہ کے خلاف تھانہ صفدرآباد کو درخواست دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں