حقوق اللہ کیساتھ حقوق العباد کی ادائیگی بھی ضروری ہے ،مولانا عبدالباسط

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حقوق اللہ کیسا تھ ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی انتہائی ضروری ہے’ محض اللہ کی خوشنودی اور قربت کے حصول کیلئے دکھی انسانیت کی خدمت میں مشغول رہنا عظیم کام ہے’ آپ خوش نصیب ہیں جنہیں اللہ نے لوگوں کی خدمت کیلئے چن لیا ہے’ ان خیالا ت کا اظہار روٹری کلب آف لائلپور کے زیرانتظام منعقدہ محفل میلاد مصطفیۖ کے شرکاء سے مولانا عبدالباسط مصطفائی نے اپنے خطاب کے دورا ن کیا’ اس موقع پر روٹری کلب آف لائلپور کے صدر شبیر احمد ‘ سیکرٹری علی مرتضیٰ’ ٹریژر مرزا زاہد اقبال’ رانا محمد سکندراعظم خاں’ بشیراحمد ہرل’ ڈاکٹر اعجاز نثار’ اسماعیل قمر’ حافظ راشد محمود’ میاں عبدالوحید’ انجینئر بابر شہزاد’میاں محمد تنویر’ خوشنود احمدو دیگر سٹیج پر موجود تھے’مولانا عبدالباسط مصطفائی نے مزید کہا کہ سرکارِ دو عالم حضرت محمد مصطفی ۖ کی ولادتِ باسعادت انسانیت کے لیے سب سے بڑی نعمت ہے’ آپ ۖ کی سیرت، اخلاق، عدل، محبت، برداشت اور رحم دلی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے ‘ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے مگر ان سب میں سب سے عظیم اور قیمتی نعمت ایمان ہے اور ایمان کی تکمیل محبت رسولۖ کے بغیر ممکن نہیں حقیقی ایمان اسی وقت کامل ہوتا ہے جب حضور نبی اکرم ۖ کی محبت سب دنیوی رشتوں اور تعلقات پر غالب آ جائے’ اس موقع پر اس موقع پر روٹری کلب آف لائلپور کے صدر شبیر احمد ‘ سیکرٹری علی مرتضیٰ’ ٹریژر مرزا زاہد اقبال’ رانا محمد سکندراعظم خاں’ بشیراحمد ہرل و دیگر مقررین نے کہا کہ ہمیں نبی کریم ۖ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ایک پرامن، بااخلاق اور متحد معاشرہ تشکیل دینا ہوگا’ حضور اکرم ۖ کی سیرتِ طیبہ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، ہمیں اپنی زندگی کو سیرتِ نبوی ۖ کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے جب ربِ کائنات نے بنی نوع انسان کے لیے اپنی سب سے بڑی نعمت، حضرت محمد مصطفی ۖ کو رحمت للعالمین بنا کر دنیا میں بھیجا آپ ۖ کی ولادت باسعادت سے ظلمت کے اندھیروں میں روشنی پھیل گئی ‘ اگر ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کو سیرت النبی ۖ کے سنہری اصولوں کے مطابق ڈھال لیں تو دنیا و آخرت کی کامیابیاں ہمارے قدم چومیں گی ‘انہوںکہاکہ حضرت محمد مصطفی ۖ کی سیرت اپنا کر دونوں جہانوں میں کامیابی اور سرخروئی حاصل کی جاسکتی ہے ‘ اللہ پاک نے قرآن مجید میں فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کامل نمونہ ہے اسی طرح پورا قرآن آپۖ کی مکمل سیرت ہے’ دنیا کی پریشانیوں مشکلات مصائب اور مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے قرآن وسنت سے رشتہ جوڑنا ہو گا’ اسی میں کامیابی کا راز مضمرہے’ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مسائل کا حل اللہ رب العزت کے احکامات اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک طریقے اپنانے میں ہے’ آج معاشرہ میں بے چینی’ بے سکونی’ ڈیپریشن’ لڑائی اور جھگڑے سیرت رسولۖ سے منہ موڑنے کا نتیجہ ہے’انہوں نے کہا کہ روٹری کلب آف لائلپور اللہ کی مخلوق کیلئے آسانیاں پید اکرنے میں مشغول ہے’ ہمیں یقین ہے کہ ہمارا یہ عمل ہماری بخشش کا باعث بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں