20

حقیقی خوشی صرف اس شخص کیساتھ ممکن ہے جو وفادار ہو،کنزہ ہاشمی

لاہور (شوبز نیوز) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنے لائف پارٹنر کے بارے کھل کر اظہار کردیا، اداکارہ نے کہا دولت یا بینک بیلنس ان کے فیصلے پر اثرانداز نہیں ہوسکتا۔پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ کنزہ ہاشمی تعلقات میں ظاہری چمک دمک یا دولت کو زیادہ اہمیت نہیں دیتیں بلکہ ان کے لیے اصل کشش ایک شخص کا کردار، محبت اور کمٹمنٹ ہے۔کنزہ ہاشمی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ شرکت کی، جہاں انہوں نے پہلی بار اپنے آئیڈیل پارٹنر کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ ، بجائے ایک امیر مگرغیر سنجیدہ اور فلرٹ کرنے والے شخص کو ایک ایسے شخص پر ترجیح دیں گی جو وفادار اور مخلص ہو، چاہے وہ مالی طور پر مستحکم نہ ہو۔ کنزہ نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ محبت اور خلوص کو ترجیح دیں گی چونکہ ان کے لیے سب سے زیادہ اہمیت وفاداری کی ہے۔ دولت یا بینک بیلنس ان کے فیصلے پر اثرانداز نہیں ہوسکتا۔ کنزہ کا ماننا ہے کہ زندگی میں حقیقی خوشی صرف اس شخص کے ساتھ ممکن ہے جو ایماندار اور وفادار ہو۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کسی شخص میں سب سے پہلے کیا نوٹس کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں