2

حقیقی محبت زندگی میں ایک بار ہی ہوتی ہے’ عاصم اظہر

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے ہیں، اس بار وجہ ان کا محبت سے متعلق ایک بیان ہے جس نے مداحوں کے درمیان مختلف آرا کو جنم دے دیا ہے۔حال ہی میں ایک تقریب کے دوران ہونے والی گفتگو کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں گلوکار نے محبت کے بارے میں اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔تقریب میں موجود ایک خاتون نے عاصم اظہر سے سوال کیا کہ کیا محبت زندگی میں ایک بار ہوتی ہے یا بار بار بھی ہوسکتی ہے؟ اس پر گلوکار نے سنجیدہ لہجے میں جواب دیا کہ وہ پہلے سمجھتے تھے کہ پیار کئی مرتبہ ہو سکتا ہے، مگر اب انہیں احساس ہوا ہے کہ حقیقی محبت صرف ایک ہی دفعہ ہوتی ہے۔عاصم اظہر کے اس مقف کو ان کے فکری اور سنجیدہ رویے کی عکاسی قرار دیا جا رہا ہے، جس سے یہ تاثر بھی ابھرتا ہے کہ اگرچہ انسان مختلف اوقات میں جذباتی لگا محسوس کر سکتا ہے، لیکن اصل محبت زندگی میں ایک مرتبہ ہی نصیب ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں