71

حلقہ کومثالی بنانے میں کوئی کسراٹھا نہیں رکھوں گا

سرگودھا (بیورو چیف) کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر1 کے امیدوار چوہدری کاشان اشرف نے کہا ہے کہ حلقہ کو مسائل کی آماجگاہ بنانے والے لوگوں کو عوام پہچان چکے ہیں اگر اللہ تعالیٰ نے کامیابی دی تو انشاء اللہ کنٹونمنٹ بورڈز کی تاریخ میں وارڈ نمبر1 کو مثالی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا لوگوں کے بنیادی مسائل کا حل ہی میری اولین ترجیح ہے بلا تفریق حلقہ کے تمام لوگوں کو ساتھ لیکر ان کی مشاورت سے حلقہ کے مسائل حل کئے جائینگے ہمارے حلقہ میں پینے کے صاف پانی’ سیوریج’ سولنگ’ سٹریٹ لائٹ جیسے بنیادی مسائل ہیں جنہیں کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ کی مشاورت سے حل کرینگے اور عوامی نمائندگی کا حق ادا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں