حلقہ کی تعمیر و ترقی،خوشحالی اولین ترجیح ہے،سردار خان بہادر ڈوگر ایم پی اے

جڑانوالہ(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے و چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی 1122 سردار خان بہادر ڈوگر نے چک نمبر 635گ ب میں (بی ایچ یو) کی آپ گریڈ ایشن کے بعد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے نام سے منسوب ہیلتھ سنٹر کا افتتاح کر دیا ہے اس موقع پر سردار خان بہادر ڈوگر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف شعبہ صحت میں تاریخی اقدامات اور گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے شہروں کیساتھ ساتھ دیہات میں بھی عوام کو گھر کی دہلیز پر مفت علاج معالجہ ادویات فراہم کی جا رہی ہے کلینک آن ویلز وزیر اعلی مریم نواز شریف کا اہم اقدام ہے دیہات میں قائم (بی ایچ یو) اور (آر ایچ سی) کی آپ گریڈیشن سے عوام کو گھر کی دہلیز پر بہتر سے بہتر مفت علاج معالجہ کی سہولت فراہم ہو رہی ہے وزیر اعلی مریم نواز شریف کے تاریخی منصوبہ جات پر بے جا تنقید کرنیوالے اپنے صوبوں پر توجہ دیں سردار خان بہادر ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جا رہا ہے حلقہ کی تعمیر و ترقی خوشحالی میری اولین ترجیح ہے سیاست کو خدمت سمجھ کر رہے ہیں قبل ازیں سردار خان بہادر ڈوگر کا مرہم نواز ہیلتھ سنٹر پہننے پر شاندار پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں