فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈویژنل صدرجماعت اسلامی ٹریڈرز ونگ فیصل آبادوسابق صدر فیصل آباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری رانا محمدسکندراعظم خاں نے کہا ہے کہ حماس اسرائیل جنگ بندی کا معاہدہ خوش آئند ہے، فریقین کو جنگ بندی کی پاسداری کرنا ہو گی تاہم یہ جنگ بندی عبوری سیٹل منٹ ہے،جب تک مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوتا، تب تک جنگ کے خطرات منڈلاتے رہیں گے، اس کیلئے اقوام متحدہ اور بڑی طاقتیں اپنا کردار ادا کریں،اقوام متحدہ کی جو قراردادیں مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے منظور ہو چکی ہیں ان پر عمل کروایا جائے۔ انہوںنے کہا کہ بہتر ہوتا کہ جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط اور اعلان ہوتے ہی اس پر عمل بھی شروع کر دیا جاتا۔
3