حماس کا ہتھیار ڈالنے سے انکار

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین کی مزاحمتی تنظی حماس نے اسرائیل کا 60روز میں غیر مسلح ہونے کا الٹی میٹم یکسر مستردکردیا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی دھمکیوں پر سخت ردعمل میں حماس کے سینئر رہنماکا کہنا تھا کہ ایسے کسی مطالبے کا علم نہیں، یہ بیانات جاری مذاکرات کی حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتے۔ حماس کا موقف ہے جب تک غزہ پر اسرائیلی قبضہ برقرار ہے، اسلحہ ترک کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ایک قریبی معاون کی جانب سے جاری کردہ 60روزہ الٹی میٹم کو مسترد کر دیا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ حماس اس مدت میں اپنے ہتھیار ڈال دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں