45

حماس کے حملے میں اسرائیلی وزیر اعظم کا بھتیجا مارا گیا

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ حماس کے حملے میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا بھتیجا مارا گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا بھتیجا یائیر نیتن یاہو غزہ میں ہلاک ہوا، یائیر نیتن یاہو القسام بریگیڈ کے حملے کے دوران مارا گیا ہے، مرنے والا یائیر نیتن یاہو اسرائیلی فوج میں کیپٹن تھا اور”ڈینجرس سنائپر” کے نام سے جانا جاتا تھا۔واضح رہے کہ زمینی کارروائی کے دوران حماس کے حملوں میں اب تک 300 سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعدد ٹینک اور فوجی گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئی ہیں، صہیونی فوجیوں نے جانی نقصان سے بچنے کیلئے میدان چھوڑ کر بھاگنا شروع کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں