25

حمزہ شہباز انتخابی مہم چلانے کیلئے پاکستان پہنچ گئے

لاہور(بیوروچیف) ن لیگی رہنما اور سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز وطن واپس پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے لندن سے براستہ دوحہ لاہور پہنچ گئے، وہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹائون روانہ ہو گئے، خرم دستگیر بھی حمزہ شہباز کے ہمراہ لاہور پہنچے۔پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز آج سے مریم نواز کے ساتھ انتخابی مہم کا حصہ بنیں گے۔حمزہ شہباز سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں، حمزہ شہباز 3 ماہ پہلے 14 دسمبر کو نجی دورے پر ذاتی مصروفیات کے حوالے سے ڈھائی ماہ امریکا میں قیام کرنے کے بعد مدینہ منورہ گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں