حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں

اسلام آباد (شوبز نیوز) اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات پر ایف آئی اے نے دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فضیلہ عباسی پر رجسٹریشن کے بغیر غیرقانونی کلینک چلانے کا بھی الزام ہے جبکہ منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ کمرشل بینکنک سرکل میں درج کیا گیا ہے۔ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف دوسرا مقدمہ اینٹی کرپشن ونگ میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ حوالہ ہنڈی اور مشکوک ٹرانزیکشنز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے شواہد موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں