حنا آفریدی نے بچپن کی خوبصورت یاد تازہ کر دی

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا آفریدی نے بچپن کی خوبصورت یاد تازہ کردی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں ڈرامہ سیریل مرزا کی ہیر کی کاسٹ حنا آفریدی، زاہد احمد نے شرکت کی اور اس دوران اپنے بچپن کی یادیں شیئر کریں۔حنا آفریدی نے بتایا کہ میرے والد بینکر تھے اور جب ان کی چھٹی ہوتی تھی تو وہ کھانا بناتے تھے کبھی مٹن کڑاہی بناتے تو کبھی کوئی اچھی ڈش بنالی۔انہوں نے کہا کہ والدہ صبح حلوہ پوری بناتی تھیں اور والد شام کو کھانا بناتے تھے۔اداکارہ نے کہا کہ والد کام کے دوران کچن بہت پھیلاتے تھے اور گرم مصالحہ کچھ زیادہ ہی ڈالتے تھے جس سے کھانے میں اکثر مرچ زیادہ ہوجاتی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے فروٹ کھانا پسند ہے، سیٹ پر بھی اکثر پھل ہی کھاتی رہتی ہوں۔حنا آفریدی نے کہا کہ میں خاندان میں بھی سب سے چھوٹی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں