حنا چوہدری کا لپ فلرز استعمال کرنے کا انکشاف

کراچی (شوبز نیوز)شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا چوہدری نے لپ فلرز استعمال کرنے کا اعتراف کرلیا۔نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ترک وفا میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ حنا چوہدری نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔اداکارہ نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کاسمیٹک پروسیجر بہت عام ہوگیا ہے بہت سے اداکار اور اداکارائیں خوبصورت نظر آنے کے لیے یہ کرتے ہیں اور کچھ ایسے بھی ہیں جو کاسمیٹک پروسیجر کروانا پسند نہیں کرتے۔حنا چوہدری نے انکشاف کیا کہ میں نے ماضی میں لپ فلرز استعمال کیا تھا کیونکہ میرے ہونٹ بہت پتلے تھے اور میں چاہتی تھی کہ یہ تھوڑے موٹے نظر آئیں۔انہوں نے بتایا کہ لپ فلرز کا استعمال چار سال قبل کیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں