حوالات توڑ کر فرار ہونے والے دونوں ملزمان گرفتار

ساہیوال(بیورو چیف) پولیس نور شاہ نے تھانہ کی حوالات توڑ کر فرار ہونے والے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا پولیس نور شاہ نے چک 75 پانچ آرسے کلیم اللہ اور چک 49 جی ڈی سے اللہ دتہ کو چوری کے مقدمہ میں گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا تو گزشتہ رات دونوں ملزم حوالات کی سلاخیں کاٹ کر فرار ہو گئے جس پر ڈی پی او نے ایکشن لے کر ایس ایچ او شفیق قمر، محرر نعیم اختراور سنتری کو معطل کر کے امجد حسین کونیا ایس ایچ او تعینات کیا۔تو نئے ایس ایچ او نے چارج لے کر دونوں فرار ہو نے والے ملزم کلیم اللہ کوگرفتار کر کے حوالات میں بند کیا اور پھررات گئے دوسرے ملزم اللہ دتہ کو بھی گرفتار کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں