حوالات میں تہرے قتل کا معاملہ،6پولیس افسران و اہلکاران برخاست

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آر پی او فیصل آبادذیشان اصغر کا تھانہ صدر تاندلیانوالہ کی حوالات میں 3افراد کے قتل اور 1افراد کے زخمی ہونے کے معاملہ پرمحکمانہ انکوائری میں چھ پولیس افسران واہلکاران نوکری سے برخاست ۔ ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغر کا ریجنل پولیس آفس میں اردل روم کا انعقاد۔اردل روم میں تھانہ صدر تاندلیانوالہ کی حوالات میں 3افرادکے قتل اور 1زخمی ہونے کے معاملہ پر آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے انکوائری میں قصوروارثابت ہونے پرمحکمانہ کاروائی کرتے ہوئے 6افسران و اہلکاران کونوکری سے برخاست کردیا۔نوکری سے برخاست ہونے والوں میں سابقہ ایس ایچ اوسٹی تاندلیانوالہ انسپکٹر بشارت علی، انسپکٹر عمران سرورسابقہ انچارج انوسٹی گیشن سٹی تاندلیانوالہ،سابقہ ایس ایچ او سٹی تاندلیانوالہ سب انسپکٹر پرویز خالد، سابقہ ایس ایچ او صدر تاندلیانوالہ سب انسپکٹر مبشر حسین، سابقہ محررہیڈ کنسٹیبل تھانہ سٹی تاندلیانوالہ نعیم حسن اورسابقہ محررہیڈ کنسٹیبل تھانہ صدر تاندلیانوالہ نعمان علی شامل ہیں۔ اس موقع پر آرپی او فیصل آباد نے اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ کرپٹ،بد اخلاق اور غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کی محکمہ میں کوئی جگہ نہ ہے۔ محکمہ میں سزا اور جزا کا عمل ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔اچھی پروفارمنس کا مظاہرہ کر نے والے پولیس افسران انعامات کے حقدار ہو نگے۔ جبکہ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے پولیس افسران و اہلکاران کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں