حوالات میں 3 بھائیوں کا قتل’ آر پی او ‘سی پی او تبدیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر تاندلیانوالہ کی حوالات میں تین بھائیوں کے قتل سمیت فیصل آباد میں امن وامان کی ناقص صورتحال پر حکومت پنجاب نے آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر عابد خان اور سی پی او فیصل آباد کامران عادل کو تبدیل کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ تھانہ صدر تاندلیانوالہ کی حوالات میں بند تین بھائیوں بلال’ عثمان اور ناصر کو قتل جبکہ چوتھے بھائی آصف کو بری طرح زخمی کر دیا تھا جس پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ انکوائری رپورٹ میں دونوں بڑے افسران کی کوارڈینیشن نہ ہونے کی وجہ قرار دیا گیا۔ جس پر حکومت پنجاب نے آر پی اور سی پی او کو تبدیل کر دیا جبکہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن عبدالوہاب کو سی پی او کا اضافی چارج سونپ دیا۔ جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں