حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کو جرمانہ ،غیر ملکی کرنسی ضبط کرنیکا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کو سزا’ ملزمان کے خلاف کمپوزٹ سرکل فیصل آباد میں سال 2024میں مقدمہ درج ہوا تھاملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے، ملزم محمد عدیل اور محمد حسنین کو عارف والا بائی پاس ساہیوال سے گرفتار کیا گیا تھا، سب انسپکٹر محمد اجمل نے تفتیش مکمل ہونے پر ٹریبیونل کورٹ فیصل آباد میں چالان جمع کرایا تھا، معزز عدالت نے ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر فی کس 50,000روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ معزز عدالت نے ضبط شدہ غیر ملکی کرنسی ریاست کے حق میں ضبط کرنے کا حکم جاری کیا۔ عدالتی حکم پر ملزمان سے برآمد کئے گئے 80ہزار 838سعودی ریال ، 4500سعودی اماراتی درہم، 400امریکی ڈالر اور 200یورو ضبط کر لئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں