64

حکمران ایک اور مہنگائی بم گرانے سے باز رہیں’ رانا محمد سکندر اعظم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر رانا محمد سکندراعظم خاں نے کہا کہ حکومت عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے سے باز رہے’ شنید ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا ارادہ کر چکی ہے’ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شائن ایجوکیشنل کنسلٹنٹ اکیڈمی کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے کیا’ تقریب میں پرنسپل گورنمنٹ ایم سی ہائیر سیکنڈری سکول کوتوالی روڈ پروفیسر رائو محمد اقبال’ فیصل آباد الیکٹرونکس انسٹالمنٹ کے صدر چوہدری حبیب الرحمن گل’ چوہدری امانت علی’رانا ادریس’ رانا سعید’ ڈائریکٹر شیرزمان’ سی ای او احمد ظفرکے علاوہ تعلیم سے وابستہ دیگر افراد نے شرکت کی’ انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کے بلوں نے پہلے ہی عوام کو رلا دیا ہے’ عوام مہنگائی کی دہائیاں دے رہے ہیں مگر ان کی چیخ و پکار سننے والا کوئی نہیں’ اب اگر مزید پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر دیا گیا تو سسکتی ہوئی عوام زندہ درگور ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کو ریلیف دینے نہیں بلکہ اپنے کیسز ختم کرانے کیلئے آئے تھے جس میں وہ 100 فیصد کامیاب رہے’مبارک ہو آج حکمران بڑے بڑے کیسوں سے باعزت بری ہو چکے ہیں اور عوام خون کے آنسو رو رہے ہیں’انہوں نے خبردار کیا کہ عوام حکمرانوں کے ظلم کا حساب اپنے ووٹ سے لے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں