فیصل آباد (پ ر) انجمن تا جر ان سٹی کے نائب صدر و معروف نو جوان تاجر لالہ معین احمد شیخ نے ا پنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک غریب ملک ہے لیکن سمجھ سے باہر ہے کہ یہاں 75وزارتیں ہیں یعنی 75وزیروں کی تنخواہ’ مراعات ‘ پروٹوکول بر د ا شت کرنا ایک غریب ملک کو زیب نہیں دیتا جس ملک کی عوام روٹی سے مر رہی ہو اور کابینہ ا تنی بڑی ہو یہ بے انتہا کی بے حسی ہے لالہ معین شیخ نے کہا ہے کہ ہمارے سے تو غیر مسلم ممالک اچھے ہیں جہاں پر ا پنے عوام کو ریلیف دیا جاتا ہے لیکن افسوس ہوتا ہے یہ دیکھ کر کہ جو ملک کلمہ کے نام پر حاصل کیا گیا ہو ا سے اس طرح تباہ کیا جا رہا ہے پا کستان کو ہر حکمرانوں نے لوٹا لیکن یہ ملک صر ف اس لیے چل رہا ہے کہ کلمہ پر یہ ملک حاصل کیا گیا ورنہ کب کا ختم ہو جاتا انہوں نے مزید کہا ہے کہ خدارا رحم کیا جائے ۔
43