37

حکومتی احکامات کے برعکس ٹریفک وارڈنز کو ٹارگٹ چالان کا ٹاسک سونپ دیا

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے احکامات نظر انداز’ چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد نے ٹریفک وارڈنز کو ٹارگٹڈ چالان کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔ سیکٹر انچارج کو روزانہ 20اور ٹریفک وارڈن کو روزانہ 10’10چالان کرنے کا حکمنامہ دیدیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی او مقصود احمد لون نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ روزمرہ کی ڈائری کے اوپر چالاننگ آفیسر کا سٹیٹس لکھا جائے گا جس کی ڈائری NILLہو گی اس کا سٹیٹس بھی NILLہی لکھا جائے گا۔جس کسی افسر کی ڈائری NILL ہوئی اس افسر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ کوئی بھی سیکٹر انچارج روزانہ 20اور کوئی بھی ٹریفک وارڈن 10سے کم چالان نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے ٹریفک پولیس افسران کو ٹارگٹڈ چالان کرنے سے منع کیا تھا مگر سی ٹی او فیصل آباد نے اس حکم نامے کو نظرانداز کر دیا اور مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور مصیبت نازل کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں