حکومتی اقدامات سے عوام کو آٹا مناسب قیمت پر میسر ہو گا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاںضیاء الرحمان نے کہاہے کہ نواز شریف کے ویژن پر وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف نے گندم کے کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کا فنڈ منظور کر کے تاریخ رقم کردی،اس پیکج کے تحت گندم کے کاشتکاروں کوبغیرکسی نقصان کیانکی محنت کا پورا پورامعاوضہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقداما ت کے باعث عوام کوآٹابھی مناسب قیمت پرمیسرہوگا۔میاں نواز شر یف کے ویژن پروزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت کسان پیکج سے متعلق کسانوں کے لئے جو اہم فیصلے کیے گئے۔تاریخ میں یادرکھے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں