حکومتی اقدامات سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) ایس آئی ایف سی کی اصلاحات اور پالیسی تسلسل کے باعث پاکستان کے غیر ملکی زرِ مبادلہ ذخائر چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرِ مبادلہ ذخائر21.6ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ ان میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس16.3 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس5.3ارب ڈالر موجود ہیں۔خرم شہزاد نے بتایا کہ مجموعی ذخائر میں اسٹیٹ بینک کا حصہ 76 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ یہ حصہ ملک کی مالی خودمختاری اور پالیسی کنٹرول میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔ان کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ معاشی استحکام اور بحران کے دوران فوری مالی ردعمل کی صلاحیت کو مضبوط بناتا ہے۔دوسری طرف ملکی معیشت میں یہ بہتری ایس آئی ایف سی کی موثر سہولت کاری اور کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں