حکومتی اقدامات سے نظام عدل بہتر معیشت مستحکم ہوگئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر مملکت اورمسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر حاجی اکرم انصار ی نے کہاہے کہ حکومت نے ایک سال میں ایسے اقدامات کیے ہیں جن سے نظام عدل بھی درست اور معیشت بھی مستحکم ہورہی ہے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پارٹی قائد میاں نواز شریف کی پالیسی کے مطابق نہ صرف عوام کی مشکلات کم کرنے میں کامیاب بلکہ ہرسطح پربنیادی سہولتیں بھی فراہم کررہے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ جنوری 2025 میں مہنگائی 9سال کی کم ترین سطح پر ریکارڈ ہونے سے ثابت ہوگیا ہے کہ مسلم لیگ ن ملک اورقوم کی بہتری کے لئے کام کرنے والی جماعت ہے- 2024 کے آغاز میں مہنگائی کی شرح 28اعشاریہ 73تھی، جو دسمبر میں 4اعشاریہ 1فیصد ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 2اعشاریہ 4فیصد پر آ چکی ہے جو 9سال میں مہنگائی کی کم ترین سطح ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ 2برسوں میں مہنگائی کی کم ترین سطح ہے جو شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں قیمتوں کے دبا میں کمی کو ظاہر کر رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ 0.1فیصد جبکہ گزشتہ برس جنوری 2024 میں 1.8فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔جنوری میں مہنگائی 2سال کی نچلی ترین سطح 2.4فیصد پر آ گئی۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق سال بہ سال شہری افراطِ زر 2.7فیصد جبکہ دیہی افراطِ زر 1.9فیصد تک کم ہوا، جو بالترتیب جنوری 2024 میں 30.2فیصد اور 25.7فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کی شرح کا بتدریج کم ہونا انتہائی خوش آئند ہے۔ بہت جلدعوام خوشحال ہوں گے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں