حکومتی اقدامات سے پاکستان اپنے ٹریک پر آ چکا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری فقیرحسین ڈوگرنے کہاہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شر یف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشر یف کے عملی اقدامات سے پاکستان اپنے ٹریک پرآچکاہے اورعوام مہنگائی سے نکل کرخوشحالی کی طرف گامزن ہیں۔بجلی کی قیمت کم ہونے سے غریب عوام کی ذہنی پریشانی ختم ہوگئی ہے۔ میاں نواز شریف کی پالیسیوں کے نتیجے میں آج عوام کو100روپے میں اڑھائی کلوپیازمل رہاہے جبکہ دوسری سبزیاں بھی سستی ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب بانی پی ٹی آئی کے خلاف تحریم عدم اعتمادکرکے پی ڈی ایم نے حکومت حاصل کی تھی اس وقت ہر طرف تباہی تھی کہا جا تا تھا کہ ملک معاشی حالات کے باعث دیوالیہ ہوجائے گا تاہم پی ڈی ایم کے رہنماں نے ملکر اس ملک کے لئے امید کی کرن پیدا کی اورملک کودیوالیہ ہونے سے بچالیا۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ملک میں بجلی سستی ہوگی آج حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو مشکل حالات سے نکال دیاگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں