حکومتی اقدامات کے باعث گردشی قرضے میں نمایاں کمی

اسلام آباد (بیوروچیف)قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ حکومت نے گردشی قرضہ کے حجم کوروکنے کیلئے جامع اقدامات کئے ہیں، گردشی قرضے کے مجموعی حجم میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی سیکرٹری توانائی عامرطلال خان نے ایوان کو بتایا کہ موجودہ حکومت نے مارچ 2024 میں حلف اٹھایا، اس وقت گردشی قرضہ کا مجموعی حجم 12,794 ارب روپے تھا۔ گردشی قرضے کے بڑھتے ہوئے حجم کو روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے متعدد اقدامات کئے گئے، ان مشتر کہ اقدامات کے نتیجے میں گردشی قرضے کے مجموعی حجم میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ بتایاگیاکہ جون 2024 کے 2393 ارب روپے کے مقابلے میں گردشی قرضہ میں 780 ارب روپے کی بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے گردشی قرضے کے مکمل خاتمے کے لئے جامع منصوبہ شروع کیا ہے، اس منصوبے کے تحت بجلی کے شعبے کے سود بردار واجبات کو زیادہ سازگار شرحوں پر ری فنانس کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کیسکومیں لاسز بہت زیادہ ہے اس لئے زیادہ ترعلاقے کیٹگری فائیومیں آتے ہیں اوروہاں لوڈشیڈنگ زیادہ ہے۔نہوں نے کہاکہ آئی جی سی پروگرام میں ہماری توجہ 69فیصد توانائی کومتبادل زرائع سے حاصل کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ آئی پی پیز سے جومعاہدے ختم کردیئے گئے تھے اس سے 30ارب روپے جبکہ ازسرنومعاہدوں سے بھی 30ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں