حکومتی اقدام سے پاکستان خوشحالی کی طرف گامزن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان کے نے کہاہے کہ مرکز اور پنجاب حکومت کی معاشی حکمت عملی سے پاکستان خوشحالی کی طرف گامزن ہے پی ٹی آئی دور حکومت سے قبل میاں نواز شریف نے آ ئی ایم ایف کوخیربادکہہ دیا تاہم 2018میں خودکشی کے دعویدار نے پاکستان کوگروی رکھ دیا شرائط سے پیداہونے والی مہنگائی سے غریب عوام زندہ درگورہوگئے اگرعدم اعتماد سے بانی پی ٹی آئی کو اقتدار سے الگ نہ کیاجاتاتو پاکستان ڈیفالٹ ہو سکتا تھا۔ ان کا کہناتھاکہ قرضوں سے چلنے والے ملک کی خوشحالی مشکل ہے امیدہے جس طرح وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بیرونی سرمایہ کاری کے لئے اقدامات کیے ہیں اس سے بہت جلد آ ئی ایم ایف سے نجات ملے گی- پاکستان کے استحکام کے لیے اب فیصلے کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں نچلی سطح پر اختیارات کی تقسیم کے بعد نہ صرف عوام کے مسائل حل ہوں گے بلکہ تعمیر وترقی اوربنیادی سہولتوں کی فراہمی بھی یقینی طور پر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور نظام کی بقا کے لیے لوکل گورنمنٹ کو مضبوط کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں آگ لگنے کا واقعہ ہمارے نظام کی تباہی کی نشانی ہے-آ تشزدگی سے انسانی جانوں کے علاوہ تاجروں کااربوں روپے کا نقصان ہوا جس سے ہرانکھ اشکبارہے-انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ کوجاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی ہرسطح پر مدد کرنی چاہئے-انہوں نے مرحومین کی مغفرت کے لیے دعااورلواحقین سے دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں