حکومتی حکمت عملی سے پاکستان خوشحالی کی طرف گامزن ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہا ہے کہ مرکز اور پنجاب حکومت کی معا شی حکمت عملی سے پاکستان خوشحالی کی طرف گامزن ہے پی ٹی آئی دور حکومت سے قبل میاں نواز شریف نے آ ئی ایم ایف کوخیربادکہہ دیاتھا تاہم 2018میں خودکشی کے دعویدار نے پاکستان کوگروی رکھ دیا شرائط سے پیداہونے والی مہنگائی سے غریب عوام زندہ درگورہوگئے اگرعدم اعتماد سے بانی پی ٹی آئی کو اقتدار سے الگ نہ کیاجاتاتو پاکستان ڈیفالٹ ہو سکتا تھا۔ ان کا کہناتھاکہ قرضوں سے چلنے والے ملک کی خوشحالی مشکل ہے امیدہے جس طرح وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کفایت شعاری اوربیرونی سرمایہ کاری کے لئے اقدامات کیے ہیں اس سے بہت جلد آ ئی ایم ایف سے نجات ملے گی-انہوں نے کہاکہ پاکستان کے استحکام کے لیے اب فیصلے کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں نچلی سطح پر اختیارات کی تقسیم کے بعد نہ صرف عوام کے مسائل حل ہوں گے بلکہ تعمیر وترقی اوربنیادی سہولتوں کی فراہمی بھی یقینی طور پر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور نظام کی بقا کے لیے لوکل گورنمنٹ کو مضبوط کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں