شورکوٹ چھاؤنی(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ میڈیم شازیہ رحمان نے شورکوٹ چھاؤنی کینٹ بورڈ میں مبینہ قبضے کو ناکام بنا دیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ میڈم شازیہ رحمان نے کہا کہ ریاست اور صوبائی حکومت کی ملکیتی رقبے پر کسی کو بھی قبضہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی میڈیم شازیہ رحمان نے کہا کہ اداروں کے اندر مفاہمت اور قانون کی بالادستی کو قائم رہنا چاہیے انہوں نے قبضے کو مکمل طور پر ناکام بنایا جہاں پر 40 کے قریب دکانیں تعمیر کرنے کی افتتاحی تقریب کنٹونمنٹ بورڈ شورکوٹ چھاؤنی کی طرف سے منعقد کی جا رہی تھی۔شورکوٹ چھاؤنی کے سماجی اور عوامی حلقے اسسٹنٹ کمشنر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے صوبائی حکومت کی ملکیتی رقبہ جس کی مالیت تقریبا چھ کروڑ روپے تقریبا ہے ۔



