حکومتی سرپرستی میں موسیقی کو فروغ مل سکتا ہے’ حدیقہ کیانی

لاہور (شوبز نیوز) معروف گلوکارہ و اداکارہ و ممتاز سماجی کارکن حدیقہ کیانی نے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی میں ہی موسیقی کو فروغ مل سکتا ہے ہمارے ملک میں ایک سے بڑھ کر ایک گلوکار موجود ہے مگر ان کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بننے والی فلموں میں جہاں نئے اداکاروں کو موقع دیا جا رہا ہے وہاں ہمیں نئے گلوکاروں سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ مستقبل میں ہمارے پاس موسیقی کا ایک بڑا اثاثہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ فنون لطیفہ حکومتی سرپرستی کے بغیر عروج حاصل نہیں کر سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں