اسلام آباد (بیوروچیف) سال 2024میں بھی وفاقی حکومت کا قرضوں پر انحصار برقرار رہا-مرکزی حکومت کے قرضوں میں اس سال مجموعی طور پر تین ہزارنوسو انیس ارب روپیکا اضافہ ہوا۔ وفاقی حکومت کے مقامی قرضوں میں اضافہ جبکہ غیر ملکی قرضہ کم ہوا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطابق سال 2024میں وفاقی حکومت کے مقامی قرضوں میں 4ہزار 632ارب روپے کا اضافہ ہوا تاہم مرکزی حکومت کے غیر ملکی قرضوں میں 710ارب روپے کی کمی بھی ہوئی۔ اکتوبر2024 تک کے دستیاب سرکاری ڈیٹاکے مطابق حکومتی قرضہ69ہزار114ارب روپے رہا تاہم نومبر اور دسمبر 2024 کے 2 مہینوں کے حکومتی قرضوں کا ڈیٹا ابھی آنا باقی ہے-اسٹیٹ بینک کی دستاویز کے مطابق اکتوبر2024تک وفاقی حکومت کامقامی قرضہ 47 ہزار 231ارب روپے اوروفاقی حکومت کا غیرملکی قرضہ21ہزار884ارب روپیتھا-دستاویز کے مطابق دسمبر2023میں وفاقی حکومت کیقرضوں کا حجم 65 ہزار195رب روپیتھاجس میں وفاقی حکومت کا مقامی قرضہ 42 ہزار 595 ارب روپے اور غیرملکی کاقرضہ22ہزار600ارب روپے تھا۔
3