5

حکومتی پالیسیوں سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا

جڑانوالہ(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما محمد علی نایرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ایک مرتبہ پھر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت جڑانوالہ میں44ہزار گھرانوں میں44کروڑ روپے کے پے آرڈرز تقسیم کئے جا رہے ہیں پنجاب حکومت کی جانب سے دھی رانی پروگرام کے تحت مستحق بچیوں کی شادیاں کی جا رہی ہیں کسانوں کو زرعی آلات کی خریداری کیلئے آسان قرضوں کا اجرا احسن اقدام ہے طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ کی تقسیم کی بدولت طلبا و طالبات کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ تعلیم حاصل کرنے کے بہترین مواقع فراہم ہو رہے ہیں تاجروں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی تاجر دوست پالیسوں کا منہ بولتا ثبوت ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے مثالی اقدامات کی بدولت پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے محمد علی نایرہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی موثر پالیسوں کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے سیاسی مخالفین وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے مثالی اقدامات سے خوف زدہ ہو چکے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو صحت تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں