2

حکومتی پالیسیوں سے ملک ترقی کی جانب گامزن ہوگیا

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سابق ممبر پنجاب اسمبلی میاں محمد طاہر جمیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کے باعث ملک ترقی کی جانب گامزن ہو گیا ہے معیشت میں استحکام لانے کیلئے حکومت کی کاوشیں قابل قدر اور لائق تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی مثبت پالیسیوں کے باعث ملک میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے اور سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام کا معیار زندگی بلند ہو رہا ہے حکومت بجلی نرخوں میں کمی کے لئے کوشاں ہیں۔ وزیراعظم پاکستان بہت جلد آئی ایم ایف سے مذاکرات میں کامیاب ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں