حکومتی پالیسیوں سے پاکستان معاشی طور پر ٹریک پر آچکا

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما چوہدری ریاض گجرنے کہاہے کہ موجودہ حکومت کی مثبت اور عوام دوست پالیسیوں سے پاکستان معاشی طور پر ٹریک پر آچکا ہے ۔ سرمایہ کاری نہ آنے کے اپوزیشن کے دعوے بھی غلط ہیں ۔ چین سے تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آچکی ہے دیگر دوست ممالک کی بھی ابتدا ہو چکی ہے ۔ وزیر اعظم کا پاور کمپنیوں کیساتھ از سر نو معاہدوں کے بعد چا لیس فیصد تک بجلی کی قیمت کم کرنیکا فیصلہ نیک شگون ہے ۔ بدحال عوام اب خوشحالی کی طرف آرہے ہیں ۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیا د ت میں کسان کارڈ کے ذریعے 30 ارب روپے کی زرعی مداخل کی فراہمی ممکن ہوئی اور گندم کی کاشت کا 99 فیصد ہدف حاصل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں