حکومتی پالیسیوں پر عوام کا اعتماد بڑھ گیا

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومتی پالیسیوں پرپاکستانیوں کے اعتماد میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اپسوس پاکستان نے نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق ملکی سمت اور معیشت پربھروسا کرنے والے پاکستانیوں کی شرح6 سال کی بلند ترین سطح پر آ گئی۔ 42فیصد پاکستانیوں نے ملکی سمت کو درست کہا جبکہ سمت کو غلط کہنے والوں کی شرح 21فیصد کمی کے بعد 58فیصد ہو گئی۔ اپسوس پاکستان نے سروے میں بتایا کہ ملکی سمت پر سب سے زیادہ اعتماد خیبرپختونخوا سے 48فیصد افراد نے کیا۔سروے میں ملکی معیشت کو مضبوط کہنے والوں کی شرح بھی 9فیصد اضافے کے بعد 29فیصد ہوگئی جبکہ ملکی معاشی مستقبل سے پرامید پاکستانیوں کی شرح پہلی بار مایوس افراد سے بڑھ گئی۔ سروے میں مہنگائی، بیروزگاری اور غربت پر پریشانی کا اظہارکرنے والوں کی شرح میں کمی آئی، البتہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ٹیکسوں میں اضافے پر پاکستانیوں کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں