3

حکومتی کوششوں سے ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز (اداریہ)

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے ملک ترقی واستحکام کی جانب گامزن ہے، آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں ملیں گی، شاندار کارکردگی پر اگلا الیکشن بھی جیتیں گے، ملک کو معاشی قوت بنائیں گے نواز شریف کی قیادت میں پہلی بار مرتبہ تعمیری سیاست کا آغاز ہوا اور نواز شریف کے 3سالہ دور میں تعمیری سیاست نے سازشی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ KP پر 12سال سے ایک ہی پارٹی نے بلاشرکت غیر حکومت کی اور صوبہ اب آثار قدیمہ نظر آتا ہے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ بس سروس کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف’ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار’ وفاقی وزراء صوبائی وزراء آئی جی پنجاب مقامی سیاسی وسماجی راہنمائوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی’ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں عوامی خدمت اور ترقی کا سفر 1985 میں میرے قائد وبڑے بھائی محمد نواز شریف کی قیادت میں شروع ہوا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اسی ویژن کو سامنے رکھتے ہوئے آج عوامی خدمت کے اس سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے جس پر ان کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست عوامی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کی ایک جہتی جاگتی تصویر ہے وزیراعلیٰ پنجاب کا گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ بس سروس کا منصوبہ ضلع کی تقدیر بدل دے گا دور دراز سے آنے والے طلبہ مزدور اور ملازمین کو جدید وشاندار سفری سہولیات زندگی میسر آئیں گی انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد محمد نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا ہے معرکہ حق میں شاندار کامیابی بھی اس ایٹمی قوت ہونے کے بل بوتے پر ملی اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے عوام کی جو بے لوث خدمت کی اس کا احساس ہے اسی ورثے کو لیکر آگے بڑھ رہی ہوں لاہور میں پہلی میٹرو بنی پھر راولپنڈی میں بنی اور ملتان میں بنی شہباز شریف کے کام کو جاری رکھتے ہوئے اس سال دو میٹرو پراجیکٹ بنیں گے چند دنوں میں فیصل آباد میٹرومنصوبے کا بھی آغاز ہو گا،، بلاشبہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اپنے قائد محمد نواز شریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مانند عوامی حکومت کے جذبہ سے عوام کی خدمت کرنے میں مصروف ہیں انکی پنجاب میں شاندار کارکردگی کو ان کے مخالفین بھی سراہتے ہیں وزیراعلیٰ نے صرف آٹھ ماہ کے قلیل عرصہ میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں اس مدت میں ایک لاکھ 20ہزار سے زائد گھر بن رہے ہین جن کے پاس پلاٹ نہیں انہیں 2ہزار پلاٹ دیئے جا رہے ہیں ستھرا پنجاب پراجیکٹ’ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 38 اضلاع میں 400 ارب روپے کی لاگت سے سیوریج اور سینی ٹیشن سسٹم لایا جا رہا ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف 200 ارب روپے کی لاگت سے 2600 ماڈل ویلج بنانے کیلئے بھی پرعزم ہیں 15لاکھ افراد کو راشن کارڈ دیئے جائیں گے 80ہزار سکالرشپ ایک لاکھ لیپ ٹاپ دیئے جا چکے ہیں ساڑھے 7لاکھ کسانوں کو سو ارب روپے کے قرضے فراہم کئے جا چکے ہیں 30ہزار ٹریکٹر دینے کا منصوبہ ہے اقلیتوں کو مینارٹی کارڈز حکومت دے رہی ہے 85ہزار سپیٍشل افراد کو ہمت کارڈز فراہم کئے جا رہے ہیں پورا پنجاب سیف سٹی ہے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے حکومت سنجیدہ ہے قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور جائیدادوں کیلئے گرین سرٹیفکیٹ جاری ہو رہے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب نے اب گوجرانوالہ کے عوام کیلئے ترقیاتی کاموں کیلئے در کھول دیئے ہیں جو ان کی پنجاب کے عوام کی بہترین خدمت کی واضح دلیل ہے کہ وہ صوبہ بھر میں بلاامتیاز ترقیاتی کاموں کے ثمرات پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں وزیراعلیٰ پنجاب نے چند روز بعد فیصل آباد میں بھی میٹروبس کے حوالے سے سنگ بنیاد رکھنے کی نوید سنائی ہے فیصل آباد میں میٹروبس منصوبہ ملتان کے میٹروبس منصوبہ سے قبل انائونس کیا گیا تھا مگر ملتان کا منصوبہ پہلے بنا دیا گیا جبکہ فیصل آباد کے عوام کو یہ سہولت نہیں مل سکی اب جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خوشخبری سنائی ہے تو امید ہے کہ وہ جلد فیصل آباد میں میٹروبس منصوبہ کا سنگ بنیاد اپنے ہاتھوں سے رکھیں گے اور اس منصوبہ کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرانے پر بھی زور دیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں