حکومتی کوششوں کے باوجود چینی کی بڑھتی قیمت کو بریک نہ لگ سکی

لاہور (بیوروچیف) ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ ایک ماہ کے دوران فی کلو چینی کی قیمت میں 15سے 20روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں چینی کی قیمت 200روپے فی کلو ہو گئی ہے جو گزشتہ ماہ 179روپے تھی، راولپنڈی میں چینی کی موجودہ قیمت190روپے فی کلو ہے جو گزشتہ ماہ185روپے تھی، اسلام آباد میں چینی 185 سے 190 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، گزشتہ ماہ 180 روپے تھی، پشاور میں فی کلو چینی کی قیمت 195 روپے تک پہنچ گئی، جو پہلے 190 روپے تھی۔کراچی میں چینی 195 سے 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، گزشتہ ماہ 190 روپے میں دستیاب تھی، کوئٹہ میں بھی چینی کی قیمت 195 سے 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی، جو پہلے 190 روپے تھی، فیصل آباد میں چینی 190 سے 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، جبکہ گزشتہ ماہ 185 روپے میں دستیاب تھی، ملتان میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو ہو گئی، جو گزشتہ ماہ 185 روپے تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں