اسلام آباد (بیوروچیف)ملکی حالات کاروباری سرگرمیوں کیلئے پہلے سے زیادہ سازگار قرار،بزنس میں بہتری سے متعلق توقعات 83 فیصد تک پہنچ گئیں، سروے رپورٹ،ملک کے صف اول کے کاروباری اداروں کے سربراہان ملکی حالات کو کاروباری سرگرمیوں کیلئے سازگار قرار دے دیا۔ بزنس میں بہتری سے متعلق توقعات 49 فیصد سے بڑھ کر 83 فیصد تک پہنچ گئیں۔آڈٹنگ فرم پی ڈبلیو سی کی جاری کردہ سالانہ سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ٹاپ سی ای اوز کاروباریا بزنس کے بارے میں پہلے سیزیادہ پرامید ہیں۔ جس کی بڑی وجہ معیشت میں متوقع بہتری قرار دی جارہی ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق 83 فیصد سی ای اوزکے مطابق پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی رہی ہے جبکہ99فیصد چیف ایگزیکٹوآفیسرز گروتھ اورکاروباری بہتری کیلئے پرامید ہیں۔ چالیس فیصد کمپنیوں نے جدت کے ساتھ بزنس کو توسیع دی، ملک میں 75 فیصد کاروباری اداروں نے مستقبل کو دیکھتے ہوئے مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری کی اور اسی فیصد کاروبار کوپائیدار بنانے کیلئے ترجیحی بنیاد پرسرمایہ کاری کررہے ہیں۔
