31

حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مکمل سرنڈر ہوگئی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے سوئی گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھربھاری اضافہ کرنے کی خبروں تشویش کااظہار کرتے ہوئے اسے مہنگائی کے مارے عوام پر ڈرون حملہ قراردیاہے۔ انہوں نے کہاکہحکومت آئی ایم ایف کے سامنے مکمل سرنڈر ہو گئی ہے، قوم بند کمروں میں ہونے والے فیصلے قبول نہیں کرے گی۔ پٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف لانگ مارچ کرنے والے موجودہ حکمران حکومت میں آکر عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسا رہے ہیں ۔ گیس اور پٹرول اور یل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کی خبروں نے عوام کے ہوش اڑادیئے ہیں، حکمرانوں نے بھی آتے ہی بجلی گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں