حکومت اداروں کی نجکاری کیلئے تیزی سے پیشرفت کرے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)چیمبر آف کامرس کے سابق صدر میاں زاہد اسلم نے کہا ہے کہ حکومت سالانہ اربوں روپے کا خسارہ کرنیوالے اداروں کی نجکاری کیلئے تیز رفتاری سے پیشرفت کرے ،معیشت کی ترقی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا ماڈل اپنانا ہوگا ، اسٹیٹ بینک شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لائے تاکہ مقامی کاروبار ترقی کر سکیں ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومت کے بہت سے ادارے سفید ہاتھی بنے ہوئے ہیں جو مطلوبہ نتائج دئیے بغیر سالانہ اربوں روپے کا خسارہ کر رہے ہیں ، حکومت کو چاہیے کہ ان کی نجکاری کے لئے تیز رفتاری سے پیشرفت کرے تاہم اس میں ملک و قوم کے مفاد کو پیش نظر رکھا جانا چاہیے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ حکومت نجی شعبے کو پارٹنر کے طور پر اعتماد میں لے ، نجی شعبے میں بہت سے لوگ کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں اس لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا ماڈل اپنایا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں