حکومت اسلامی ممالک کیساتھ تعلقات مضبوط کرے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک اسلامی تعلیمات کے فروغ اور قوم کی فلاح وبہبود کے لیے دن رات جدوجہد کررہی ہے ۔ حکومت اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کرنے کیلئے اقدامات کرے ۔ اسلامی ممالک کا اتحاد اسلام کے احکام کی روشنی میں پوری دنیا میں انقلاب برپا کر سکتا ہے۔ان خیالا ت کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر محمد آصف رضاقادری نے جھنگ روڈ پر تنظیمی و تربیتی ” اجلاس ”سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قانون ساز ریاست کامیاب پاکستان کی ضمانت ہے ۔قانون کی بالادستی معاشرے کو منظم رکھنے کے لیے بنیادی شرط ہے ۔ حکومت ہر فرد پر یکساں اور منصفانہ قوانین لاگو کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔عدم مساوات اور ناانصافی معاشرے میں شدید انتشار کو جنم دے سکتی ہے ۔ پاکستان سنی تحریک ملک میں آئین و قانون کی مکمل بالادستی کیلئے جدوجہد کررہی ہے ۔پاکستان سنی تحریک ملکی بقاء کے لیے حکومت کے تمام مثبت اقدامات کی حمایت کرتی ہے ۔ اسلامی نظام ہر انسان کو انصاف پر مبنی تحفظ فراہم کرنے کی ضمانت دیتا ہے ۔شرعی معاملات میں حکومت علمائے کرام کو مکمل اعتماد میں لے۔آئین و قوانین کی پاسداری سے ملک میں امن و امان کی فضاء کو قائم رکھا جاسکتا ہے۔حکومت کے ساتھ عوام کو بھی ملکی تعمیرو ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ریاست کی ساکھ کو بہتر اور پرامن بنانا ہم سب کا اولین فریضہ ہے ۔۔اس موقع پر مولانامحمد رمضان قادری،قاری صابر حسین ، محمد جاوید مدنی، حافظ محمد یاسر مدنی المدنی اور محمد رشید نے بھی خطاب کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں